ابنا: پناہ گزینوں کےامور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے جمعہ کےدن ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ راخین کےشہر پاؤکتاؤ میں پناہ گزینوں کےایک کیمپ پر سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ میں دو روہنگیامسلمان جاں بحق اور چھ زخمی ہوئے ہيں۔میانمار کے سیکورٹی اہلکاروں کا دعوی ہے کہ ان کی فائرنگ کا مقصد کیمپ میں ایک جھڑپ کوختم کرنا تھا ۔میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل ایسےعالم میں جاری ہے کہ شمالی میانمار کےعلاقے گذشتہ ایک سال سے انتہاپسند بودھسٹوں کےحملے کانشانہ بنے ہوئے ہيں۔ ان حملوں کےنتیجے میں سینکڑوں مسلمان قتل ہوچکے ہيں جبکہ ان کے پانچ ہزار سےزیادہ مکانات کوآگ لگادی گئی ہے۔میانمار کی ساٹھ ملین کی آبادی ميں چھ فیصدمسلمان ہيں جنھیں حکومت ، میانمار کاشہری تسلیم کرنے کےلئے تیار نہيں ہے۔......./169
28 جون 2013 - 19:30
News ID: 435043
میانمار میں سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ میں دومسلمان جاں بحق ہوگئے ہيں ۔